وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہنزہ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے،شمیم اختر
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(نمائندہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سینئر رہنما شمیم اختر بیگ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ ہنزہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دور ہ ہنزہ سے نہ صرف ہنزہ میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی ہوگی بلکہ علاقے کے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہنزہ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی اہلیت،ان کی دور اندیشی،تعمیر و ترقی کے حوالے سے ان کے ویژن ،سیاسی بصیرت اور گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹیو کے حیثیت سے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ معترف بھی ہیں اور ان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے دورہ ہنزہ کے اعلان سے ہنزہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی وزیر اعلیٰ سے توقعات وابستہ ہیں کہ ان کی موجودگی میں ہنزہ کے عوام کے دیرینہ مطالبات حل ہو جائیں گے ان ہنزہ کے مسائل کا حل بھی وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہے۔شمیم اختر بیگ نے مذید کہا کہ سنٹرل ہنزہ کے بڑے علاقے حیدرآباداورکریم آباد کے عوام کی دلی خواہش ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنے دور ہ ہنزہ کے دوران علی آباد سے قراقرم ہائی وے کی بجائے حال ہی میں تعمیر و مرمت کے لئے منظور مدل گن علی آباد تا کریم آباد کے ذریعے کریم آباد پہنچیں تا کہ کریم آباد اور حیدر آباد کے عوام ان کو سر زمین ہنزہ پر خوش آمدید کہہ سکیں۔انہوں نے کہا مدل گن کی تعمیر میں کسانوں اور زمینداروں کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے ایسا نہ ہو کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کلوٹس اور دیگر ضروریات کے لئے سڑک کی کھدائی کا سلسلہ شروع نہ ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved