گلگت،سی پیک میں ریٹائرملازمین کو50فیصد کوٹہ دیا جائے ،ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت آنرریری لیفٹنٹ خسرو کے ہوئی۔جس میں ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن نائب صدر صوبیدار محمد اشرف سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور خان عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔میٹنگ میں گلگت بلتستان کے سابق فوجیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے حوالے سے چند امور پر بحث ہوئی جن میں سی پیک میں سکیورٹی کے انتظامات 50فیصد ایکس سولجر کو دیئے جانے، گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کی قلیل تنخواہ اور انتظامی اداروں میں حاصل شدہ 5فیصدکوٹہ شامل تھے۔میٹنگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ایکس سولجر کو50فیصد کوٹہ دیا جائے تاکہ وہ سی پیک کی سکیورٹی کے خدمات انجام دے سکیں اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں موجود انتظامی اداروں میں ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے

مختص 5فیصد کوٹے پر سابق فوجیوں کیلئے اسامیاں مشتہر کرکے بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں بحیثیت سکیورٹی گارڈ ڈھائی سال سے فراض انجام دینے والے سیکورٹی گارڈز کی تنخواہ صرف 12سے13ہزار ماہانہ ہے جو اس مہنگائی کے دور میں کچھ بھی نہیں ہے اور یہ تنخواہ دوران ڈیوٹی کھانے پینے میں ہی خرچ ہوتی ہے اور گھر کاچولھا ٹھنڈا پڑجاتا ہے۔لہٰذا سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ میں اضافہ کرکے کم از کم20000کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا بھی پیٹ پال سکیں۔میٹنگ کے شرکاء نے ان تین اہم ایشوز پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ اداروں کو ان ایشوز پر عملدرآمد کرے کے حوالے سے احکامات جاری کریں تاکہ پاک دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی آدھی زندگی گزار کر گھر آنیوالے ان سابق فوجیوں کی بقیہ زندگی بھی باعزت انداز سے گزار سکے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved