کے آئی یو میں یواین کارنر قائم،ایچ ای سی جدید تحقیق بارے مد د فراہم کریگا، فرمان اللہ انجم
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنر ل ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان فرمان اللہ انجم نے اقوام متحدہ کارنر کا افتتاح کیا۔اس موقعے پرقائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ،رجسٹرار کے آئی یو عبدالحمید لون،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان ،شعبہ آئی آر کے ہیڈ ڈاکٹر تصور بیگ سمیت یونیورسٹی فیکلٹی و یگر سینئر انتظامی آفیسران موجود تھے ۔ یو این کار نر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈائریکٹر جنر ل ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان فرمان اللہ انجم نے کہاکہ کے آئی یو میں یواین کارنر کے قیام کے بعد بین الاالقوامی سطح پر ہونے والے تحقیق کے حوالے سے معلومات تک رسائی میں آسانی ہوگی ۔جس سے طلباء میں تحقیق کرنے کا جوش پیدا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی جدید تحقیق کے حوالے سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کو تیا ر ہے ۔اس سے قبل تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمدنے کہاکہ یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ یو این تعلیم کے فروغ کیلئے جدید خطوط پر کام کررہی ہے۔ کے آئی یو میں یو این کارنر کافی فائدہ مندہ ثابت ہو گا۔یواین کارنر کو قائم کرنے پر ایچ ای سی کا نہایت ہی شکر گزار ہیں۔ یواین کارنر کی افتتاحی تقریب میں کے آئی یو کے سابق طالب علم اورماہرڈاکومنٹری ولیم عباس کی سربراہی میں کے آئی یو شعبہ میڈیا اینڈ کمیو نیکیشن ، شعبہ آئی آر اور شعبہ ماحولیات کے طلبہ وطالبات کا ما حولیاتی مسائل و صنفی مساوات کے حوالے سے تیار کئے گئے ڈاکومنٹرز بھی دیکھائی گئی جس کو شرکاء نے خوب سر اہا ۔ تقریب کے آخر میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر رمضان نے تمام مہمانوں اور دیگر شرکا ء کا شکریہ اداکیاجبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد نے ڈائریکٹر جنرل ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی اور شال پہنائی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved