بھارت ، امریکہ کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، رحمت اللہ سراجی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) ملک کی ترقی جی بی کی ترقی ہے ملک کی ترقی کیلئے پہلے بھی یہاں کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی تھیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام پاکستان سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔ان خیالات کا سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے اپنے ایک اخباری بیان میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ بھارت اور امریکہ کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے وہ کبھی بھی پاکستان کے خیر خواہ نہیں رہے۔ہمیشہ دوستی کے نام پرپیٹھ پر چھرا گھونپا ہے اب وقت آچکا ہے امریکہ پر انحصار کم کیا جائے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کی جائے۔موجودہ صدر ٹرپ کی افغان پالیسی پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔وفاقی حکومت اپنے خارجہ پالیسی کا ازسر نو تعین کرتے ہوئے امریکی دباؤ کو مسترد کردے

۔پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی تحفظ کرتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق دلیرانہ اور حقیقت پسندانہ موقف اپنائے۔یہ حقیقت ان پر واضح کردے کہ امریکہ اگر پاکستان کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر انڈیا کو کردار دینا چاہتا ہے تو پاکستان کیلئے بھی بے شمار آپشن کھلے ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکوموت کو بھی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بھارت اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے اور گلگت بلتستان کے عوام کے قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو حقوق دینے ہونگے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ملک اور سی پیک کے خلاف سازش کی تو گلگت بلتستان کے غیور عوام منہ توڑ جواب دیں گے۔اسلام اور ملک کے بقاء کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved