ماضی میں مسلم لیگ ن نے کھلم کھلا مذہب اور مذہبی کارڈ استعمال کر کے مذہب کے نام پر گلگت بلتستان میں حکومت بنالی،اقبال رسول
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول نے کہاہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے کھلم کھلا مذہب اور مذہبی کارڈ استعمال کر کے مذہب کے نام پر گلگت بلتستان میں حکومت بنالی ۔ جس سے خطے کا بچہ بچہ بخوبی واقف ہے لیکن بعض لوگ پیپلزپارٹی پر الزامات لگارہے ہیں پی پی پی نے نہ کبھی مذہب اور نہ ہی قومیت کا کارڈ استعمال کیا ہے ۔ بلکہ لیگی امیدواروں نے مسجدوں کی کمیٹیوں کے ذریعے الیکشن جیتے ۔پیپلزپارٹی کا گلگت بلتستان کے لئے احسانات ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کے بنیاد پر ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ اقبال رسول نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کے لئے پڑھے لکھے نوجوان کی اشد ضرورت ہے ۔ جولوگ صرف اپنے مفاد ات کے لئے حکومت کا گن گائیں وہ کیا خاک عوام کے فلاح وبہبود کے لئے خدمت کریں گے ۔

اس لئے پیپلزپارٹی نے عوام کی خوشحالی اور کرپٹ حکمرانوں کا لگام دینے کے لئے اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا لانے کا فیصلہ کیاہے ۔ بہت جلد اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے 2 سالوں میں صرف اپنی تنخواہیں 3 سو فیصد تک بڑھانے کے سوا کچھ بھی نہیں کیاہے ۔ جس کے باعث خطے میں کوئی میگا پراجیکٹ تکمیل ہوتے نہیں نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ غریب لوگوں کو ملازمت کے لئے ایک ہی محلے کا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے حکومت جیسے چاہے من پسند افراد میں روزگار تقسیم کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر جنگلات غیر قانون لکڑی کٹائی اور لکڑی سمگلنگ میں ملوث ہیں ۔پی پی پی کے دور کے منصوبوں کو مکمل کر کے اپنا تختی لگا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved