گلگت،قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی اور تمام کیمپس میں شعبہ قانون ( لاء ڈیپارنمنٹ )اردو کے قیام کے لئے متعلقہ قراداد منظور کر دی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (خبر نگار خصوصی ) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی اور تمام کیمپس میں شعبہ قانون ( لاء ڈیپارنمنٹ )اردو کے قیام کے لئے متعلقہ قراداد منظور کر دی ۔ قرراداد ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے ایوان میں پیش کر دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کا واحد اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ہے جہاں پر شعبہ قانون (لاء ڈیپارٹمنٹ ) اور اردو کی عدم موجودگی کے گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلباء قانون اور اردو کی ڈگری کے

حصول کے لئے ملک کے دیگر صوبوں میں دربرر ہو ہے ہیں اردو ہماری قومی زبان ہے اس کی فروغ کے لئے اور قانون کے میدان میں درپیش مسائل کے حل کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور کمپس میں شعبہ قانون اور اردو کا قیام لازمی ہے جس پر تمام ارکان اسمبلی نے بغیر اختلاف کے قرراداد کو سراہا تے ہوئے متفقہ طورپر منظور کر دیا ۔ ان قرراداد کی روشنی میں مذکورہ بالا دونوں شعبہ جات کے قیام سے گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے قانون اور اردو کی ڈگری کے حصول کے لئے آسانی پیدا ہوگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved