شگر،پی ڈبلیو ڈی حکام کی نا اہلی داسوروڑ میں کام کرنے والی واحد قلی کی فوتگی کے بعد روڑ کی حالت ناگفتہ بہ
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

شگر(اوصاف نیوز)پی ڈبلیو ڈی حکام کی نا اہلی داسوروڑ میں کام کرنے والی واحد قلی کی فوتگی کے بعد روڑ کی حالت ناگفتہ بہ،کمیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کرا دی،تفصیلات کے مطابق شگرداسو روڈ میں کام کرنے والے واحد قلی کی فوتگی کے بعد پورے علاقے کا سڑک لاوارث بن گیا ہے ،مرمت کرنے والا کوئی نہ ہونے کی وجہ سے داسو کمیٹی نے اپنے مدد آپ کے تحت خود مرمت کر کے کام مکمل کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داسو کمیٹی کا کہنا تھا کہ روڈ کی مرمت اور دیکھ بال کیلئے کوئی بھی قلی نہ ہونا عوام اور مسافروں کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔مسافروں کو وہاں سے گزرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی

میں متعلقہ حکام کو درخواست بھی دی تھی تا ہم ابھی تک کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔انہوں نے محکمہ پی ڈیبلو ڈی کے حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد سڑک کی دیکھ بال کیلئے قلیوں کو بھرتی کئے جائیں تاکہ وہاں سے گزرنے والے مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔واضح رہیں کچھ ہی عرصہ پہلے مذکورہ کمیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کر دی تھی اس کے بعد حالت کچھ ہی بہتر ہے۔لیکن اگر یہی صورت حال رہی تو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔وہاں پر داسو ،نید کے عوام کے علاوہ پورے برالدو اور وہاں پر آنے والے سیاحوں کا بھی گزر ہوتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved