گلگت،منصوبوں کی وزیر اعلیٰ خود نگرانی کررہے ہیں
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔منصوبوں کی وزیر اعلیٰ خود نگرانی کررہے ہیں۔مخالفین وزیر اعلیٰ کے خلاف بیانات دیکر اپنا منہ گندہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے میڈیا کو جواب دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہر شخص کو انصاف مل رہا ہے۔معاشرے کے اندر جو خرابیاں ہیں وہ ماضی کی حکومت کا بہت اہم کارنامے ہیں۔جب گلگت بلتستان میں ہماری حکومت برسر اقتدار آئی اسوقت تمام اداروں کے اندر افراتفری کا سماں تھا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی دانشمندی میں

تمام اداروں کے اندر روشنیاں دوبالا ہوئی ہیں۔اسوقت تمام ادارے میرٹ پر کام کررہے ہیں۔سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ مخالفین جتنا بھی شور کریں ہماری حکومت کو کوئی پائی کا فرق نہیں ہوتا ہے۔پانچ سال کے اندر گلگت بلتستان کا نقشہ بدل جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ جی بی کے اندر ترقیاتی امور کا بڑے پیمانے پر آغاز ہوا ہے۔عوام اپنی تعاون کو یقینی بنائیں۔حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے پر ہمیشہ کلیدی کردار اداکررہی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved