موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے نافذکئے جانے والے ٹیکس عوام کو کسی صورت قبول نہیں،احمد صادق
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز)پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت ڈویژن کے انچارچ احمد صادق اور ثاقب حسین بیگ ڈپٹی انچارچ سوشل میڈیانے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ حق ملکیت اور حق حاکمیت کا تعین کیے بغیر گلگت بلتستان میں وفاق اور موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے نافذکئے جانے والے ٹیکس عوام کو کسی صورت قبول نہیں ۔صوبائی حکومت عوام کو روڈ پہ نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔ یہی حالات رہے تو عوام کو تیط و غضب سے حکمران نہیں بچینگے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ناکام ہوگی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ناکام حکومت شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہی ہے۔جب سے کشمیر ی وزیر اعلیٰ بنا ہے تب سے گلگت بلتستان کے

عوام کا استحصال جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے پر کشمیری لوبی کے ہاتھوں استعمال ہوکر گلگت بلتستان کے آئینی معاملے کو بھگاڑرہے ہیں اور اب عوام پر ٹیکس کا نفاذکر کے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ یاد رکھیں جب عوام روڈ پر نکلے گی تو سب سے پہلے وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔اور انہیں عوامی عدالت میں سر عام لٹکایا جائے گا۔جب تک قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی نہیں ملے گی تب تک یہاں کی عوام کسی قسم کا ٹیکس دینے کے مجاز نہیں۔گلگت بلتستان کے عوام حق ملکیت و حق حاکمیت کی تائید کر کے اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ جب تک حق ملکیت و حق حاکمیت کا تعین نہیں ہوتا تب تک کسی قم کا غیر قانونی جبر برداشت نہیں ہوگا۔ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اس طرکے اچھے ہتکنڈوں سے باز آئے اور اپنی اوقات تک محدود رہے و دیگر حالات ان کے سوچ سے آگے نکل جاینگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved