حفیظ الرحمن کی پالسیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان تنگ آچکے ہیں،شہزاد حسین
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان کے انچارچ شہزاد حسین الہامی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کو وزراء کی فوج ،خیراتی معاون خصوصی سمیت نام نہاد صوبائی ترجمان اخبارت میں من گھڑت بیانات کے لئے کم پڑے گے تو اسلام آباد سے ایک چمچے کو اخبارت میں بیانات اور کالم نگاری کے لئے مقرر کر دیا ۔حفیظ الرحمن کی پالسیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان تنگ آچکے ہیں اور لیگی پرانے کارکنوں نے ن لیگ کے سیکریڑیٹ جانا اور پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات دینا بند کر دیا تو حفیظ الرحمن نے سرکاری خرچے پر رشید ارشاد جیسے افراد کو اپنا درباری رکھا ہوا ہے

جس کا کام غلط کو صیح اور صیح کو غلط ثابت کرنا کی ناکام کوشش کرنا ہے ۔انھوں نے پریس کلب ، یونین آف جنرنلسٹ کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے اس قسم کے درباری لوگ اپنی تنخواہ کو حلال کرنے کے لئے صحافت جیسے مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں صحافتی تنظمیں اس قسم کے افراد کے خلا ف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ سیاسی جماعتوں اور عوام کا صحافی برادری پر اعتماد بحال ہو سکے ۔انھوں نے مزید کہا کہ رشید ارشاد کو سیاست کرنا کا شوق ہے تو وہ صحافت کو خیر باد کر کے سیاست میںآئے تو اسکے لئے بہتر ہو گا اور اس کی تنخواہ بھی حلال ہو گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved