ہماری حکومت ہی گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دے گی، عمران وکیل
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جی بی کو آئینی حیثیت دینے کیلئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ ہماری حکومت ہی گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیگی اور مخالفین کا منہ بند کر دیگی ۔اگر کسی اور پارٹی کو گلگت بلتستان سے اتنی محبت تھی تو وہ اپنے دور حکومت میں اس خطے کو آئینی حیثیت دیتے مگر انکو مراعات چاہئے تھا اس لئے انہوں نے پانچ سال غریبوں کے خون چوسنے میں گزار دئے اور گلگت بلتستان کو لاشوں کے تحفے دئے ۔ہماری حکومت آتے ہی ہم نے سب سے پہلے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کر دیا اور نو گو ایریاز کو ختم کردیا ۔پچھلے دور حکومت میں ممبران نے پانچ سال غریبوں کا خون چوس لیا اور جاتے جاتے جی بی کے غریب عوام پر ٹیکس بھی لگا دیا مگر ہم نے اس ٹیکس کو بھی ختم کر دیا اور جلد ہی اسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگا سیاسی مخالفین دکاندار حضرات کو بہکا کر ہڑتال کراکے انکا اور انکے بچوں کی روزی چھین رہے ہیں دکاندار حضرات انکے بہکاؤے میں نہ آئے جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دور حکومت میں غریب عوام نے قرضہ لیکر 3لاکھ روپے دیکے گریٹ ون کی نوکری پہ لگ گئے اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے

مگر ہماری حکومت نے میرٹ کو بحال کیا اور غریبوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے اور امیر و غریب کے کلچر کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا۔ہم نے جو کام کیا ہے عوام ان سے بخوبی واقف ہے عوام ہماری کارگردگی دیکھ کر ہمیں ووٹ دیگی اور آنے والے الیکشن میں بھی ہماری حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف ہوائی اعلانات نہیں کرتے بلکہ عملی کام بھی کرتے ہیں اور عوام کو پتا ہے ہم نے آج تک جو وعدے عوام سے کئے ہیں انکو پورا بھی کیا ہے ہمارا مشن گلگت بلتستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانا ہے اور جی بی کے غریب عوام کو غربت سے نکال کر ایک خوشحال زندگی فراہم کر نا ہے لوڈشیڈنگ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی بیماری تھی پہلے 22گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جسکو ختم کر کے 2گھنٹے کردیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن جلد ہی دیامر کا دورہ کرینگے اور کارکنوں کے مسائل سن لینگے اور انشاء اللہ داریل تانگیر ضلع بھی ہمارے دور حکومت میں بنے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved