چلاس،مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کا ہرصورت تحفظ کرے گی
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کوارڈینٹر مسلم لیگ ن خواتین ونگ دیامر فرحت گل نے کی اجلاس میں شہر کے مختلف وارڈوں سے مسلم لیگ ن کی پندرہ فعال خواتین کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تنظیم سازی اور محلوں کے سطح پر پارٹی کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کوارڈینٹر خواتین ونگ مسلم لیگ ن دیامر فرحت گل نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ گلگت بلتستان و صوبائی وزیر ثوبیہ جبیں مقدم نے دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے

۔ مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ان کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے سیلائی مشین سنٹر کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے گرلز ہائی سکول چلاس میں سلائی سنٹر کھول دیا جائیگا جس میں خواتین کو باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جائے گا اس کے علاوہ مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نوازشریف صحت کارڈ کے ذریعے مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے پچیس فیصد کوٹہ میں دیامر کے خواتین بھی منتخب ہونگی جو اپنے اپنے وارڈز کے مسائل حل کرینگی۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے مختلف ایریاز سے پارٹی کی پندرہ متحرک خواتین کا چناو کیا گیا ہے عنقریب خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی صدر ثوبیہ مقدم سے میٹنگ کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved