گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ ن دوان انتخابات کئے گئے اعلانات کے مطابق ایک ماڈل صوبہ بنا کر دم لیں گے
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (امر خان جونئیر شگری سے) گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ ن دوان انتخابات کئے گئے اعلانات کے مطابق ایک ماڈل صوبہ بنا کر دم لیں گے مسلم لیگ ن عوام دوست جماعت ہونے کے ناطے عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، گلگت بلتستان کی ترقی مسلم لیگ کی اولین ترجیح ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے فرقہ واریت ، علاقایت ، لسانیت کے خاتمہ اور ایک بہتر مسقبل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام محب الوطن ہے۔گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ و قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دے دیا جائے، عوام کی اکثریت یہ چاہتے ہیں کہ صرف گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچوان صوبہ بنایا جائے ۔ہمیں علاقے میں امن و امان اور کرپشن کے خلاف کام کرنا ہوگا تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی بہتر طور پر ممکن ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار سابقہ صوبائی وزیر اور سینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ( ن )راجہ اعظم خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ عوامی جماعت ہے جو پورے ملک میں یکساں طور پر عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر اعظم پاکستان وقائد عوام محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام نے وزیر اعظم پاکستان کی مثبت پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے ۔گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے مستقل امن وامان ضروری ہے۔گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب روٹی کپڑے اور مکان کے نعروں سے تنگ آچکے ہیں اب تبدیلی مسلم لیگ ن ہی کے ذریعے ممکن نظر آتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی مقصد ایک مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان دکھانا ہے اب مسلم لیگ ن ہی گلگت بلتستان میں تبدیلی لائے گی انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کرپشن اقربہ پروری رشوت ستانی اور لوٹ مار سے دور رہی ہے اور ہمیشہ سے ملک کو کرپشن سے پاک اور ترقی کے راستوں میں استوار کرنے کے لئے کام کرتی ہے۔ہمیں علاقے میں امن و امان اور کرپشن کے خلاف کام کرنا ہوگا

تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی بہتر طور پر ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی پروجیکٹس کے جال بچھائے گی اور علاقے کو ایک رول ماڈل بنائے گی جس کی گلگت بلتستان کے عوام کو ضرورت ہے سی پیک منصوہوں گے۔ہمارا جینا مرنا ایک ساتھ ہے جسکی تقسیم کرنے والے نہ صرف مزمت کرتے ہے بلکہ بھرپور مزاحمت بھی کرینگے،گلگت بلتستان کو پاکستان اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں اور ہماری دھرتی کا ایک ایک شہری محب وطن پاکستانی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام،پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی حکومت اور ریاست پاکستان گلگت بلتستان کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ تمام مسلک کے لوگوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر علاقائی اور اجتماعی مفادات کیلئے متحد ہو جانا چائیبے۔ خطے کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔گلگت بلتستان ایک وحدت اکائی ہے۔ گلگت اور بلتستان ایک جسم کے دو حصے ہیں جو کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتا۔گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے مستقل امن وامان ضروری ہے وفاق میں مسلم لیگ (ن) آنے کے بعد گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا جسکی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملا مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں نے بڑے پیمانے پر گلگت بلتستان کا رخ کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved