گلگت،پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گلگت کی تنظیم نو کے حوالے سے کیمپ آفس میں ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا
  11  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گلگت کی تنظیم نو کے حوالے سے کیمپ آفس میں ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پی پی پی ضلع گلگت کابینہ کے مکمل مشاورت کے بعد شہزاد نوری کو پی پی پی سٹی گلگت کا صدر ، محمد مومی مغل کو سینر نائب صدر ،مظفر ساول کو سیکریڑی اطلاعات جبکہ خومر سے پارٹی کے سرگرم رہنما شرافت حسین کو جنرل سیکریڑی مقرر کر دیا گیا ۔اس موقعے پر پی پی پی ضلع گلگت کے صدر نے سٹی گلگت کے دیگر عہداروں کا بھی اعلان کر دیا جس کے مطابق منظور کشیرو،ساجد برمس ،

غلام محمد خر،قادربجلی کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا جب کی دیگر عہداروں میں نصرت شاہو کو ڈپٹی جنرل سیکریڑی ، شرافت حسین سیکریڑی مالیات ، جوٹیال سے پارٹی کے درینہ کارکن فردوس علی کو ڈپٹی سیکریڑ ی اطلاعات اور حیدرپورہ سے پارٹی کے سینر رہنما محمد شریف کو سیکریڑی ایونٹ مقرر کر دیا گیا ۔ اس موقعے پر پی پی پی ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہداروں باقاعدہ نوٹیفکشن کے احکامات جاری کر تے کہا کہ نو منتخب پی پی پی سٹی گلگت کے زمہ داران پارٹی کو گلگت میں مزید فعال بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اجلاس میں پی پی پی ضلع گلگت کے جنرل سیکریڑی حسین علی رانا ، سینر نائب صدر زوار فداحسین ،سیکریڑی اطلاعات میر باز ایڈووکیٹ ،سیکریڑی مالیات منصور علی عامر اور ڈپٹی جنرل سیکریڑی اشفاق افضل نے بھی شرکت کی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved