ہنزہ ،غیر آئینی ٹیکس کے خلاف کامیاب شٹرڈاون ہڑتال
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (نمائندہ اوصاف ) غیر آئینی ٹیکس کے خلاف ہنزہ کے مختلف مین بازار علی آباد ، کریم آباد، گلممت اور سوست میں کامیاب شٹرڈاون اور پہیہ جام رہا جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ، غیر قانی ٹیکس کے خلاف نجی بنکس اور مقامی سوسائیٹیز بھی مکمل طور پر بند رہی عوام کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ ٹرنسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری بھی کم رہی۔ ہنزہ بازار ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہداروں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر وعلاقوں کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی کامیاب ہٹرتال رہا ، بازار اور

ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بندرہی جبکہ نجی بنکس اور سوسائٹیز کا بھی اس ہٹرتال میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا جب تک حکومت کی جانب سے غیر آئین ٹیکس کی معطلی کا نوٹیکفیشن نہیں نکلتا پہیہ جام اور شٹرڈاون ہٹرتال میں مزید تیزی لائی جائیگی۔ شٹرڈاون ہٹرتال کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں نجی کلنکس بھی بند رہی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ شٹر ڈاون ہٹرتال ہنزہ کے مین مارکیٹیں ، کریم آباد، علی آباد، گلمت اور سوست مکمل طور پر بند رہی جبکہ ٹرانسپورٹ بندہونے کی وجہ سیعوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved