غذر،گلگت بلتستان میں بیروزگاری خطرناک حد تک بڑہ گئی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان میں بیروزگاری خطرناک حد تک بڑہ گئی علاقے میں پڑھے لکھے نوجوان بیر گاری سے سخت پریشان جس باعث بعض آفرادگلگت بلتستان میں پرائیوٹ سکولوں کی بھر مار کر دی ہر محلے میں سکوکوں کو کھول دیا گیا ہے اور اس طرح کی صورت حال غذ ر میں بھی جہاں جگہ پرائیوٹ سکولوں کی بھر مار ہے بعض سکولوں میں بہترین تعلیم دی جاتی ہے جبکہ اب تو ہر دوسرے دن ایک نیا سکول کھول دیا جاتا ہے اور والدین پریشان ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو کس سکول میں داخلہ کرادیں چونکہ ہر دوسرے سکول میں بہترین تعلیم دینے کے پوسٹر اوزاں کئے گئے ہیں اور بعض جہگوں میں بہترین تعلیم کے نام پر بڑے بڑے بنیر لگا دئیے گئے جبکہ ماہانہ فیسوں کی بھی یہ حالت ہے کہ بعض پرائیوٹ سکولوں میں ہزاروں روپے ماہانہ فیس وصول کیا جاتا ہے اور تعلیم کی بھی وہ معیار نہیں جس کی والدین توقع کرتے ہیں اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر سکولوں میں سیکورٹی کا بھی مناسب انتظام نہیں بعض سکولوں کی چار دیواری نہیں ہے تو بعض سکولوں کے باہر بطور سیکورٹی گارڈ ایک ضیف العمر شخص کو ایک ڈنڈا ہاتھ میں دیکر کھڑا کیا جاتا ہے اگر بچوں کی ماہانہ فیس ہزاروں وصول کئے جاتے ہیں تو سیکورٹی کا بھی مناسب انتظام ہونا ضروری ہے مگر سیکورٹی کی نامناسب انتظام کی

وجہ سے والدین بھی پریشان ہیں غذر میں تو اب نوبت یہاں تک ائی ہے کہ ہر محلے میں ایک سے زائدپرائیوٹ سکول موجود ہے مگر اس حوالے محکمہ ایجوکشن کے زمہ دران بھی کبھی ان سکولوں کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں جس باعث یہ بھی معلوم نہیں ہوسکتا کہ روز روز نئے سکول کھولنے والے افراد کے پاس حکومت کی طرف سے این او سی بھی ہے یا نہیں اور ماہانہ فیسں بڑھانے والوں سے بھی کوئی پوچھنے والا نہیں جس باعث والدین ماہانہ ہزاروں روپے بچوں کے سکول فیسوں کی مد میں ادا کرتے ہیں علاقے میں بیروزگار عام ہونے کی وجہ سے اب پرائیوٹ سکول کھولنا ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے چو نکہ صوبائی حکومت ایک طرف بیر وزگاری ختم کرنے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے تو دوسری طرف ہزاروں آفراد اس وقت بیر گاری سے دلبر داشتہ ہوگئے ہیں علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس باعث خطے میں بیروزگاری خطرناک حد تک بڑہ گئی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved