پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عائد کر دہ ٹیکسز کاپی پی پی ختم نہیں کرسکی،کمال حسین
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)پاکستان مسلم لیگ یو تھ ونگ گلگت بلتستان کے میڈیا انچارچ کمال حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عائد کر دہ ٹیکسز کاپی پی پی ختم نہیں کرسکی جبکہ مسلم لیگ ن کے ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرکے عوامی حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے جو کہ ان کے منہ پہ طما نچہ ہے عوام کے مسائل حل کر نے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اول روز سے کو شاں ہے چند سیا سی یتیم ٹیکس کے ایشو کو سیا ستکر رہے تھے جسکو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس ایشو کو دفن کر دیا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ صو با ئی حکومت کی جانب سے

پہلے ہی بتا یا گیا تھا کہ ٹیکس کا خا تمہ ہو گا اور جو وزیر اعظم نے 25اکتو بر کو اعلان کیا تھا اس پہ عمل در آمد ہوا ہے جس کے ہم وزیر اعظم کے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کا ادراک کر تے ہو ئے ٹیکس کے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کر لیا ہے ۔سا بقہ حکومت کے گند گی کو پا کستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے صاف کیا ہے مزید سابقہ حکومت کے گند گی کو ہماری ہی حکومت صاف کر ے گی اور عام کو سہو لیات فراہم کرے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved