گلگت،حاجی شاہ بیگ پر اکثریتی ممبران کا عدم اعتماد، کیپٹن شفیع قائد حزب اختلاف منتخب
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( محمد ذاکر سے ) رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے قائد حزب اختلاف تبدیل ، اسلامی تحریک پاکستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن(ر) شفیع خان قائد حزب اختلاف اسمبلی منتخب ہو گئے ، سات ممبران کی فزیکل ویریفکیشن کے بعد سپیکر اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے رول آف بزنس کے شق نمبر 267کے تحت سپیکر قانونی ساز اسمبلی جی بی حاجی فدا محمد ناشاد نے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ پر عدم اعتماد کی کارروائی کرتے ہوئے تمام ممبران کے دستخطوں کے تصدیق فزیکل ویری فکیشن کے تحت کی اور ممل چھان بین کے بعد کیپٹن(ر) شفیع خان کو اکثریتی حمایت پر قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان منتخب کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ۔ رواں ماہ ممبر اسمبلی کیپٹن(ر) شفیع خان نے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ کی تبدیلی کیلئے ممبران اسمبلی کے دستخطوں کیساتھ ریکوزیشن جمع کرا دی تھی جس پر سپیکر نے تمام اپوزیشن ممبران جنہوں نے دستخط کر دئیے تھے تمام کو اپنے چیمبر طلب کرکے فزیکل ویری فکیشن کی جس پر اسلامی تحریک سے کیپٹن(ر) سکندر ، ریحانہ عبادی ، ایم ڈبلیو ایم سے کاچو امتیاز ، حاجی ڈاکٹر رضوان ، نوا�آخان ناجی اور بی بی سلیمہ نے تصدیق کر دئیے جس پر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان سمیت سات رکن اسمبلی کی مکمل حمایت حاصل رہی جس پر سپیکر اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری کرکے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ کو تبدیل کرکے کیپٹن(ر) محمد شفیع کو قائد حزب اختلاف منتخب کر دیا ۔ نو منتخب اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) شفیع خان نے

اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے ریکوزیشن سپیکر اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی تھی لیکن ممبران اسمبلی کے ڈبل دستخطوں سے مسائل پیدا ہوئے تھے لیکن سپیکر اسمبلی نے تمام اپوزیشن ممبران کو چیمبر میں طلب کرکے فزیل ویری فکیشن کی جس پر سات ممبران نے قائد حزب اختلاف کیلئے میری حمایت کر دی جس پر سپیکر نے باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک نے شروع دن سے ہی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے کمزور اپوزیشن کے باعث گزشتہ ڈھائی سالوں میں کرپشن ، لوٹ کھسوٹ کے ذریعے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا ، خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے پہلے بھی اسمبلی میں آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی عوام کیلئے کلیدی کردار ادا کرونگا ، انہوں نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے مکمل حمایت کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved