پیپلز پارٹی سیاسی یتیم ، ڈھنڈور ا پیٹ کر اپنا اپوزیشن لیڈر بھی نہ لاسکی ،عابد علی بیگ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

؂گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سیاسی یتیم جماعت بن گئی ہے جنکی خطے میں کوئی حیثیت ہی نہیں جو لوگ قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرنیکا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے وہ اپنا اپوزیشن لیڈر بھی نہیں لا سکے تو وہ سیاست یتیم کیا خاک عوام کی خدمت کرینگے ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غریبوں پر ٹیکس لگانا ظلم و زیادتی ہوگی حکومت خود بھی چاہتی ہے کہ غریب عوام پر ٹیکس نہ لگائیں اور حکومت ٹیکسز معطلی کیلئے دن رات کوشش بھی کررہی ہے وفاق اور جی بی میں مسلم لیگ ن کی حخومت ہے بہت جلد مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے لگائے گئے تمام ٹیکس کو ختم کریگی

مگر بد قسمتی سے بعض سیاسی مخالفین اور دیگر سیاسی یتیم صرف اپنی سیاسی دکانیں چمکانے اور اپنے مزموم مقاصد کیلئے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں حکومت نے بینکوں سے ود ہولڈنگ ٹیکسز کے نام پر رقم کٹوتی روکنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے بہت جلد دیگر ٹیکسز کو بھی ختم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کے چوتھے ستون صحافت کا گلہ دبانے کیلئے اشتہارات کے بقایات جات کئے لیکن صوبائی حکومت نے تمام اخبارات کے اشتہارات کے مد میں بقایات جات فوری ادائیگی کیلئے کروڑوں منظور کر لئے ہیں بہت جلد اخباری بقایات جات بھی ادا کئے جائینگے جبکہ دیگر پروگرامات کی کوریج کیلئے حکومت نے صحافیوں کیلئے خصوصی کوسٹر گاڑٰ کا بندوبست کیا ہے بہت جلد ائیر کنڈیشن گاڑی صحافیوں کیلئے مختص کی جائیگی مسلم لیگ ن کی صوباء حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں تعمیر و ترقی کے ذریعے ایک نئی مثال قائم کریگی ،


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved