گلگت ،کوئی شک نہیں کہ برطانیہ کو جمہوریت پسند ملکوں میں نمایاں مقام حاصل ہے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)وزیر علی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور انکے ہمراہ موجود وفد نے لارڈ قربان کی دعوت پر برطانیہ کے دونوں بڑے ایوانوں ہاؤس آف لارڈ اور ہاؤس آف کامن کا خصوصی دورہ کیا اور براہ راست دونوں ایوانوں کی کروائی دیکھی .لارڈ قربان نے وفد کو بتایا کہ ان دونوں ایوانوں کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اور جمہوریت کی ماں کا بھی درجہ حاصل ہے.وزیر علی ا نے ایوانوں کی کاروائی دیکھنے کے بعد لارڈ نذیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ برطانیہ کو جمہوریت پسند ملکوں میں نمایاں مقام حاصل ہے ہم بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چونکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے

کہ دنیا کا بہترین طرز حکومت جمہوری ہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی ایک جمہوریت پسند سیاسی پارٹی ہے اور ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کی حق حکمرانی کے لئے جدوجہد کی جو آج بھی جاری ہے اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی جمہوری حکومت کے تسلسل سے مشروط ہے.وزیر علی ا نے اس موقع پر لارڈ نذیر اور دیگر میزبانوں کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی کا پیش کی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved