گانچھے،برقی آلات پر پابندی برقیات عملہ متحرک ہوگئے
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گانچھے (اسما عیل کرونی )برقی آلات پر پابندی برقیات عملہ متحرک ہوگئے ٹیم نے جوڈیشل اور آفیسر زکالونی کو بھی لپیٹ میں لے لیاتفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات انتظامیہ کی جانب سے اور سیئر غلام علی کے سربراہی میں ایک آپریشنل ٹیم تشکیل دے کر بجلی کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جنہوں نے سب سے پہلے وی آئی پی کالونی جوڈیشل کالونی کے لائنوں پر چھاپہ مارکر حد تجاوز کرنے والے لائنیں منقطع کرنے کا سلسلہ جاری ہیں ماتحت عملہ پر مبنی ٹیم نے اپنے آفیسران کو بھی نہیں بخشا اور بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لئے مہم تیز کر دیا ہے

اور بار بار اعلانات بھی جاری ہیں کہ صارفین شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک برقی آلات کے استعمال ترک کرے ورنہ لائنیں منقطع کر کے بھاری جارمانہ عائد کیا جائے گااس مہم کے پیش نظر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی 5 بجے کے بعد آتی ہے اور عوام رات 9 بجے سے پہلے سو جاتا ہے تو ایسی بجلی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved