گلگت،وزیر اعلیٰ کا ذہنی، نفسیاتی اور دماغی ہسپتال کا دورہ، وارڈز کا معائنہ
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ذہنی، نفسیاتی اور دماغی ہسپتال کے دورے کے موقع پر وارڈز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں بیماریوں سے متعلق لیٹریچر کی فراہمی اور بلڈنگ کی جدید طرز پر تزائن و آرائش کو یقینی بنایا جائے۔ ذہنی، نفسیاتی اور دماغی بیماریاں تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے لیکن سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے صوبے میں اس نوعیت کے ہسپتال کا قیام عمل میں لانے پر توجہ نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ

نفسیاتی و ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج کیلئے صوبے میں پہلا ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کیلئے مزید ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ حکومت اس ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ذہنی، نفسیاتی اور دماغی ہسپتال کے حوالے سے جامع پلان تیار کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved