کھرمنگ موضع غاسنگ نالہ روڈ تین سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

کھرمنگ(نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ موضع غاسنگ نالہ روڈ پچھلے تین سالوں سے ٹوٹ پھوٹ گئی یہ سڑک اب مکمل طور پر ختم ہوکر پیدل چلنے والوں بھی قابل استعمال نہیں رہے۔عمائدین علاقہ کے مطابق اس سڑک کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے دو مرتبہ خطیر فنڈز منظور ہونے کے باوجود غیر میعاری تعمیر اور کرپشن کی وجہ سے تعمیر کے چند ماہ بعد ہی خراب ہونا شروع ہوا تھا جو اب مکمل طور پر ختم ہوکر نام نشان تک باقی نہیں۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے اس سڑک کی دوبارہ تعمیر اور ترمیم کیلئے متعلقہ ادارے کو کئی بار درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

یہ سڑک اہلیان غاسنگ کی ایک اہم ضرورت ہے کیونکہ غاسنگ نالہ میں جہاں لوگوں کے گھر بار زرعی زمینیں ہیں وہیں مال مویشی چرانے اور گھریلو ضروریات کی زرعی اشیاء کی نقل حمل کے حوالے سے یہ سڑک اہلیان علاقہ کیلئے ریڑھ کے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے اس اہم عوامی گزرگاہ کے حوالے سے نظراندازی سے عوامی میں مایوسی پھیل رہا ہے۔ اہلیان غاسنگ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی از سرنو تعمیر کیلئے سروئے کرائیں اور غاسنگ ٹاون سے غاسنگ نالہ چھوچن تک کیلئے سڑک کی تعمیر اور بجلی فراہم کریں۔ غاسنگ نالہ پر حکومت اگر معمولی توجہ دیں تو مستقبل میں ضلع کھرمنگ کی سیاحت اور زراعت کے حوالے سے بہت سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved