ایڈز مہلک اور لاعلاج مرض،محتاط رویّہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، اعجاز احمد
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) ایڈز مہلک اور لاعلاج مرض ہے اور احتیاط ہی اس کا واحد علاج ہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو محتاط رویّہ اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورتِ دیگر نوجوانوں میں اس مرض کے پھیلنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ مذہبِ اسلام کے سُنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اس قسم کے متعدی امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ سیپیک (CPEC) بلاشبہ سماجی و معاشی انقلاب کا ایک اہم ذریعہ ہے مگر اس پر عمل درآمد کے دوران حکومت اور تمام شراکت داروں (Stakeholders) کے لیے ضروری ہے کہ وہ گلگت بلتستان ایڈز سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار ناردرن ایریاز ایڈز کنٹرول کنشورشیم (نیک) گلگت بلتستان کے صدر اعجاز احمد خان نے ورلڈ ایڈز ڈے کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا، گلگت میں ’’نیک‘‘ کی جانب سے طالب علموں کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری ناردرن ایریاز ایڈز کنٹرول کنشورشیم (نیک) اشتیاق احمد یاد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڈھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چار پانچ افراد ایڈز میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ایک محتاط اندازے کے تحت گلگت بلتستان میں ایڈز کے

مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہو سکتی ہے۔ اشتیاق یاد نے مذید کہا کہ ایڈز کے پھیلنے کے اسباب میں بغیر ٹیسٹ انتقالِ خون کروانا، ڈسپوزبل سرنج کا استعمال نہ کرنا، آلودہ آلاتِ جرّاہی اور آلودہ ڈینٹل کے آلات کا استعمال کرنا، باربر شاپ میں آلودہ آلات کا استعمال کرنا اور اخلاقی برائیوں میں مبتلا ہونا شامل ہے۔ لہٰذا اِن معاملات میں مکمل احتیاط ایچ آئی وی ایڈز سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈز کے مریضوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھنے اور اُن کو بُرا بھلا کہنے سے اس مرض کے معاشرے میں بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں اس لیے ایسے مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک رکھنا اور اُن کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے پاکستان نیشنل ایڈز کنشورشیم (PNAC) اسلام آباد، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام (NACP) اسلام آباد ، گلگت بلتستان ایڈز کنٹرول پروگرام اور UNAIDS اسلام آباد کی ایڈز کے روک تھام کے لیے کی جانی والی خدمات کو سراہا۔سیمینار میں سوشیالوجی کے لیکچرر اکبر خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ طالبعلم یاسر حسین نے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved