دو،بجلی سے چلنے والے گیزر الیکٹرانکس کے استعمال پر پابندی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو(اوصاف نیوز)انتظامیہ کو محکمہ برقیات کے ایس ڈی او کی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے پانی کے گیزراور الیکڑیک ہیٹرز کے بے تحاشہ استعمال کے باعث بجلی کی کمی کے باعث شہر میں بجلی صارفین کی طرف سے سخت شکایات موصول ہوتی ہیں ۔ جس سے بعض اوقات شہرمیں لااینڈ آڈر کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں اس صورت حال میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ و اے سی سکردو زین العابدین میرانی نے قانون کی دفعہ 144سی آر پی سی کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سب ڈویژن کی حدود میں مورخہ چار دسمبر، ۷۱۰۲ تا مورخہ چار مارچ ،۸۱۰۲ تک سب ڈویژن کی حدود میں مقامی سطح پر تیار کیے بجلی سے چلنے والے گیزر الیکڑک ہیٹراور ۰۰۱ واٹ سے اوپر کے بلب کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردوزین العابدین میرانی کے دفتر سے جاری ایک اور اطلاع کے مطابق کہا گیا ہے کہ محکمہ برقیات سکردو میں

لوڈ شیڈینگ میں کمی لانے کیلئے فیوزنگ اور چیکنگ ٹیم مقرر کردی ہے۔ ٹیم مجسٹریٹ کی سرکردگی میں روزانہ کی بنیاد پر تما م محلہ جات میں غیر قانونی طور پر لگائی گئی لائنیں ، ہیٹر اور بھاری ولٹیج کے الات کے استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی جرمانے اور قید کی سزا بھی سنائے گی ۔ محکمہ برقیات سکردو کے ترجمان کے مطابق سب ڈویژن سکردو کے کچورہ ، کواردو ، قمرہ اور ۱۱۴ کے بچاس فیصد علاقے میں عوام کے تعاون سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں علاقے کے عوام نے محکمہ برقیات سے تعاون کرتے ہوئے بھاری برقی آلات کے استعمال کا خاتمہ کرنے اور محلے کی سطح پر کمیٹیوں کی طرف سے چیکنگ کے موثر نظام کے باعث لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیاہے ۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سب ڈویژن کے دیگر مقامات پر کمیونٹی اگر تعاون کرے تو لوڈ شیڈینگ میں کمی واقع ہوگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved