غذر،سبزی فروش بے لگام ، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ )غذر میں سبزی فروش بے لگام ہوگئے مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بعض سبزی فروشوں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو فروخت کر رہے ہیں گلی سڑی سبزیاں بھی فروخت ہورہی ہے جبکہ دو دن قبل انگور ایک سو ساٹھ روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا تھا مگر جمعرات کے روز وہی انگور کی قیمت تین سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ا

س طرح ٹماٹر پیاز اور کیلوں کی قیمتوں کو بھی اچانک پر لگ گئے ہیں اور ان کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے غذر کی تحصیل یاسین میں ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی آمد پر علاقے میں رش زیادہ ہونے کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے مگر پرائس کنڑول کمیٹی مکمل طور پر خاموش ہیں جس باعث سبزی فروش بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved