غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ )غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری بار بار بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھوئی پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کے باوجود غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اگر بجلی آئی بھی تو اتنی کم کہ لوگ لالٹین استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور بجلی کی کم وولٹیج کے باعث بجلی کے بلب سرخ ہوکر رہ جاتے ہے اور سیور بھی نہیں جل جاتے غذر میں اس سے قبل بجلی کی اتنی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی جو اس سال ہورہی ہے علاقے میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کا کاروبار بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے

اور دوسری طرف گھریلو صارفین بھی پریشان ہیں کہ اخر بجلی کی اتنی طویل لوڈ شیڈنگ کی کیا وجہ ہے دوسری طرف تھوئی پاور پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ائی دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تھرمل جنریٹر موجود ہے مگر اس کو بھی مرضی ائے تو محکمہ والے چلاتے ہیں زیادہ تر یہ جنریٹر بند رہتا ہے غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہینی مریض بنا کر رکھ دیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved