حفیظ الرحمن کی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ریاض الدین
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔جی بی مسلم لیگ نون کے صدر ہونے کے ناطے ہمیشہ کارکنوں کو داد دیتے رہے ہیں۔گلگت بلتستان کابینہ میں اورنگزیب ایڈوکیٹ کو وزیر شمس میر غلام محمد کو مشیر اور محمد سلیم کو معاون خصوصی بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔نئے عہدیداروں سے توقعات رکھتے ہیں کہ پارٹی ورکروں کی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون جی بی ریاض الدین نے ایک خصوصی بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت علماء مشائخ ونگ نون متحرک ہے۔گلگت بلتستان میں امن و امان کے مسلہ پر ماضی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔پارٹی کے

ہر مشکل معاملہ میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے پارٹی کے منشور کے مطابق عمل پیرا ہے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں علماء مشائخ ونگ کو بھی عہدہ دیا جائے۔پارٹی کی ھکومت کو ڈھائی سال ہوا ہے۔ابھی تک علماء مشائخ کو نظر انداز کرنا سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب کو علم ہے کہ ہماری ونگ کی پارٹی کے اندر خدمات زیادہ ہیں۔لہٰذا وزیر اعلیٰ صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی کابینہ میں ہماری نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ یکسوئی کے ساتھ پارٹی کیلئے کام کرتے رہیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved