چلاس،محکمہ برقیات دیامر نے بغیر میٹر اور کنڈے سے غیرقانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ برقیات دیامر نے بغیر میٹر اور کنڈے سے غیرقانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا پہلے مرحلے میں سرکاری کالونی کے ایسے ایک سو پندرہ گھروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے جو بغیر میٹر اور کنڈے کے زریعے عرصہ دراز سے غیرقانونی طور پر بجلی کا استعمال کر رہے ہیں ۔ ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات دیامر عامر شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلاس شہر کے لئے تقریباً پانچ میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ محکمہ برقیات کے پاس صرف دو میگاواٹ بجلی ہے جس کی وجہ سے

لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے انہوں نے کہا پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انشاء4 اللہ بہت جلد واپڈا ون میگاواٹ ڈیزل جرنئٹر سے بجلی کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آسکے انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں دیامر بجلی کے حوالے سے خودکفیل ہو گا کئی نئے پاور ہاوسوں پر تیز رفتاری سے کام پایہ? تکمیل کی گامزن ہے انہوں نے کہا کہ عوام محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں بجلی ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں تاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید کم ہو سکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved