پرنس کریم آغاخان کا دورہ گلگت بلتستان خطے کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ،شہزاد حسین
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان کے انچارچ شہزاد حسین الہامی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کا دورہ گلگت بلتستان خطے کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ۔پرنس کریم آغا خان اور اسکی پوری خاندان کی گلگت بلتستان کے عوام پر بے شما ر احسانات ہیں جن کو گلگت بلتستان کی عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہیں ۔پرنس کریم کے دورے گلگت بلتستان کے دورے کے موقعے پر صوبائی صدر نے پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ اور ضلع غذر کی ضلعی قیادت کو ہدایت دی کہ وہ کہ پارٹی کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کا شاندار استقبال کریں ۔انھوں نے مزید کہا

کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید دو الفقارعلی بھٹو کا سیاسی معجزہ ہے ،محترمہ بے نظیر بھٹو حاحبہ نے اس معجزے کے نتائج کی حفاظت میں اپنی جان قربان کر دی ، محترم آصف زرداری حاحب نے انتہائی بحرانی کے زمانے میں بھی پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی سہارا دیا ،متحد رکھا ۔ یہ آصف علی زرداری کا بہت بڑا کارنامہ ہے اور اب بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے روشن خیال اور کامیاب قیادت ثابت ہونگے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کہا رہے تھے پیپلز پارٹی ختم ہوئی ہے اسلام آباد کے جلسے کے بعد ان کا منہ بند ہو گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved