ضلع نگر میں تمام ہوٹلوں میں گیس چولھے اور مسافر کمروں میں جلا کر کمرے گرم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

نگر ( بیورو رپورٹ) ضلع نگر میں تمام ہوٹلوں میں گیس چولھے اور مسافر کمروں میں جلا کر کمرے گرم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔زرایع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نگر ایل آر مرتظیٰ نے نگر کے تمام ہوٹل مالکان کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کے کمروں میں گیس چولھے اور کوئلہ جلانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔ انہوں نے حکم جاری کیا ہے کہ مسافروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدامات لئے گئے ہیں تا کہ ماضی کے واقعات کی طرح کسی بھی قیمتی جان کو کوئی مشکل یا نقصان نہ پہنچ سکے۔

زرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس حکم نامے پر ہر حال میں عملدر آمد کیا جائے گابصورت دیگر ان کے خلاف کسی بھی قانونی کاروائی سمیت جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے ۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ ضلع نگر میں سیاحوں کے علاوہ کوہستان ،چلاس ،چترال سمیت بلتستان کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر محنت مزدوری یا ملازمت کی غرض سے انہیں ہوٹلوں اور کرائے کے مکانات میں راہئش پذیر ہیں ۔ مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے ان افراد کو ایک محٖفوظ ماحول دستیاب ہو جائے گا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved