کارکنان کی جدوجہد سے حلقہ1 جے یو آئی کا گڑھ بنتا جارہا ہے، رحمت اللہ سراجی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز)نظریاتی کارکنوں کی جدوجہد سے حلقہ1جے یو آئی کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ایک ہی سال میں درجنوں علماء کرام حفاظ کرام اور سینکروں عوام کی شمولیت اور کئی کامیاب پروگراموں کا انعقاد حلقہ نمبر1بسین کے علماء کرام اور کارکنوں کی شب و روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی مخلصانہ کاوشوں اور جدوجہد مسلسل سے جمعیت حلقہ نمبر1میں ایک مضبوط قوت بن کرابھر رہی ہے

جسکے ثمرات آنے والے الیکشن میں شاندار کامیابی کی صورت میں نکلیں گی۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے جمعیت علماء اسلام تحصیل گلگت کی کابینہ مین منتخب ہونے والے علماء کرام مفتی محمد عادل خان کو سینئر نائب امیر مولانا ابویٰسین الحسینی کو نائب سیکریٹری اطلاعات مولانا ابو محمد مشتاق کو نائب امیر مولانا عبدالقادر جیلانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور قاری کفایت اللہ کو سالار منتخب ہونے پر دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور عوام کا جوق در جوق جمعیت اسلام میں شامل ہونا یہ جے یو آئی اور قائد ملت مولانا فضل الرحمن کی مدبرانہ قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن اور علماء حق قومی اسمبلی اور پاکستان کی سیاست میں جاندار کردار کرتے تو آج اس ملک پر استعماری قوتوں کا راج ہوتا ہے۔قوتوں پاکستانی تہذیب و تمدن اور ان کے ایجنٹوں کے آگے صدر سکندری کا کردار ادا کررہے ہیں انھوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل گلگت خصوصاََ حلقہ نمبر1کے جیالے کارکنوں کو کامیاب حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل جدوجہد سے جماعت حلقے میں مظبوط ہورہی ہے۔ ان کی محنت دیگر کارکنوں کیلئے تقلید ہے۔جے یوآئی اسے کارکنوں پر فخر کرتی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved