دیامر پولیس کی مجرمان اشتہاری کیخلاف کریک ڈاون جاری
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

دیامر (اوصاف نیوز)دیامر پولیس کی مجرمان اشتہاری کیخلاف کریک ڈاون جاری ، رواں سال کے دوران قتل ، اقدام قتل ، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب 96 مجرمان اشتہاری گرفتار، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک کی طرف سے ایس پی دیامر کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل اور دیگر پولیس افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو خراج تحسین۔ رواں سال کے دوران امن عامہ سمیت سیاحوں کی سیکورٹی کو جانفشانی سے سرانجام دینے پر شاباش دی نیز غیر ملکیوں کی سیکورٹی کیلئے SP دیامر کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور حکمت عملی خصوصا ڈسٹرکٹ فارنر سیکورٹی سیل کے

قیام اور فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں مزید کہا کہ پولیس کو قانون نافذکرنے والے کلیدی ادارے کی حثیت سے امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے رکھنیکیلئے مزید تندہی اور جانفشانی سے کام کی ضرورت ہے۔ یاد رہے دیامر پولیس قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلافSP دیامر کی قیادت میں سرگرم عمل ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ہرقسم کے تعاون کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور علاقے میں قانون کی بالادستی کیلئے جاری کوشش و کامیابیاں انتظامیہ اور پولیس کی موثر اشتراک عمل ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved