سکردو،سیپ سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

سکردو(جونےئر شگری) قلیل تنخواہ کے باؤجود سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے بہتر پرفارمنس دینے والے سیپ سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔اساتذہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان پر رحم کریں اور تنخواہ فوری طور ریلیز کریں۔گلگت بلتستان کے سینکڑوں سیپ اساتذہ گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تنخواہوں کی بروقت عدم وصولی کی وجہ سے ان اساتذہ کی گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے

کہ ان کی تنخواہیں فوری طور ریلیز کیا جائے۔ساتھ ہی انہو ں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں ریگولر کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ورنہ ہم بھی کنٹیجنٹ ملازمین کیساتھ دھرنے میں شامل ہوجائیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved