ہنزہ،ممبر ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت ملنے والے منصوبے ،
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (بیورورپورٹ) ممبر ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت ملنے والے منصوبے اکتوبر 2017مکمل ۔ تاحال آخری قسط نہ ملنے سے پروجیکٹ لیڈرز کو مشکلات کا سامنا ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ ہنزہ کے زیر نگرانی ممبر ڈیولپمنٹ سکیمز ہنزہ کے مختلف علاقوں میں دئیے گئے ہیں تاہم منصوبے اکتوبر ہی میں مکمل ہوچکے ہیں ۔ مختلف منصوبوں کے پروجیکٹس لیڈرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے منصوبے بر وقت مکمل کرچکے ہیں ہم نے سردیاں آنے سے پہلے کام مکمل کرنے کیلئے مختلف لوگوں سے میٹریل لیا ہے اور دُکانداروں سے سمینٹ ادھار لیا ہے آئے روز مزدور اور دُکاندار پیسوں کیلئے تنگ کرتے ہیں ۔

پروجیکٹس کو مکمل کئے تین مہینے سے زائد کا عرصہ گزر گیا آخری قسط ادا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اُنہوں نے ایل جی اینڈ آر ڈی کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آخری قسط جلد ادا کرنے کا سبیل فراہم کیا جائے تاکہ ہمارے زمے جو واجبات ہیں ان کی ادائیگی کرسکیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved