غذر،اسہلی ہرنگ پاور ہاؤس کے چینل کی ناقص تعمیر سے پانی کی لیکیج کا سلسلہ جاری ہے
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورورپورٹ)اسہلی ہرنگ پاور ہاؤس کے چینل کی ناقص تعمیر سے پانی کی لیکیج کا سلسلہ جاری ہے اور گاؤں داملگن اور سیلی ہرنگ کے مکینوں کے رہائشی مکانات باغات اور کاشت شدہ فصلیں تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ہے مگر متعلقہ حکام مکمل طور پر خاموش تماشائی بننے ہوئے ہیں ۔۔امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل محمد مدد شاہ ،نیت خان ،خالد خان،محمد اکبر ،شیر عالم ،اور محمد یوسف نے گاہکوچ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سیلی ہرنگ پاورہاؤس کے چینل کی ناقص تعمیر کی وجہ سے چینل سے پانی کے لیکیج کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے اور مکینوں کا لاکھوں روپے کا نقصان کیا ہے

پانی رسنے کے باعث لوگوں رہائشی مکانات کاشت شدہ فصلات اور باغات تباہ و برباد ہوکر رہ گئے ہیں مگر کوئی پُر سا ن حال نہیں ہے کروڑوں روپے اس چینل کی تعمیر پر خرچ کیے گئے ہیں مگر ناقص کام کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے اس حوالے سے رہائشی افراد نے ڈی سی غذر سے ملاقات کی ہے اور ڈی سی غذر نے جلد از جلد متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے متاثر ہ مکانات،باغات،اور تباہ شدہ کاشت کی زمینوں کا معاوضہ نہیں دیا تو ہم ڈی سی غذر کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved