صوبائی حکمران چھوٹے ملازمین کے جائز حقوق دلانے میں ہرگز دلچسپی نہیں رکھتے،بدرالدین بدر
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سکرٹیریٹ سے جاری ایک بیان میں پارٹی کے ضلعی جنرل سکرٹری بدر الدین بدر نے کہا ہے کہ صوبائی حکمران چھوٹے ملازمین کے جائز حقوق دلانے میں ہرگز دلچسپی نہیں رکھتے لیگی حکومت ملک بھر میں سرمایہ داروں اور امیر ترین لوگوں کے جائز و ناجائز مطالبات پورا کرنے کی مشن پر گامزن ہے کنٹجنٹ ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرکے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے انھوں نے کہا کہ پی پی پی کی سابقہ عوامی حکومت نے عارضی ملازمین کو مستقل کر کے چھوٹے ملازمین کے جائز حقوق اُن کو دلایا جبکہ موجودہ صوبائی حکومت عارضی ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے صوبائی حکمران ٹس سے مس نہیں شدید سردی کے باوجود عارضی ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے دھرنے دیکر بیٹھے ہیں

پی پی پی عارضی ملازمین کے مطالبے کو اُن کا حق سمجھتی ہے اور عارضی ملازمین کی جائز مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہے صوبائی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر کنٹجنٹ ملازمین کو مستقل کریں بصورت دیگر عارضی ملازمین کی حمایت میں پی پی پی کے کارکنان بھی اُن کے ساتھ پُرامن احتجاج کرینگ


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved