گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عیشی اور گاہکوچ کے عوام تنگ آچکے ہیں،ممتاز
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورورپورٹ)پی پی پی سٹی گاہکوچ کے جنرل سکرٹری ممتاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عیشی اور گاہکوچ کے عوام تنگ آچکے ہیں محکمہ برقیات بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے حکومت بجلی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے بصورت دیگر عوام محکمہ برقیات کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے آئے روز بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام تنگ آئے ہیں جبکہ زمہ دار حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر مکمل بنایا جائے ۔۔۔غذر (بیورو رپورٹ)غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا کاروباری افراد کو روزانہ لاکھوں روپے کانقصان بتھریت پاور ہاوس کی بندش کی وجہ سے غذر میں 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اہم منصوبوں کی تعمیر میں سست رفتاری سے غذر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بجلی کے تین اہم منصوبوں پر کام التوا کا شکار ہوگیا ان اہم منصوبوں کے مکمل ہونے سے

پورے ڈسٹرکٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کا امکان تھا مگر اس وقت سینگل دو میگاواٹ گلمتی ڈیڑہ میگاواٹ پر کام نہ ہونے کے برابر ہے اگر کام کی اس طرح بندش رہی تو ان منصوبوں کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں اور اس حوالے سے محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے حکام کی خاموشی بھی حیران کن ہے چونکہ گلگت بلتستان میں تعمیراتی کام کے لئے صرف چھ ماہ ہوتے ہیں سینگل اور گلمتی پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام سست رفتاری کا شکار ہے جس باعث یہ اہم منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے سے ایک طرف حکومت کو نقصان ہورہا ہے تو دوسری طرف عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر اس منصوبے کو بروقت مکمل کیا گیا تو غذر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بڑی حدتک کمی اسکتی تھی دوسری طرف عوام کی نظریں سینگل اور گلمتی پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر تھی مگر ان منصوبوں پر کام بھی کچھوے کی رفتار سے جاری ہے اگر یہ منصوبے میں بروقت تعمیر نہ ہوئے تو غذر میں بجلی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور ان منصوبوں پر بھی مقررہ مدت میں پایہ تکیمل تک نہیں پہنچایا گیا تو اس پر حکومت کے خزانے سے مزیدکئی کروڑ روپے کا ٹیکہ لگ سکتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved