نگر،ڈپٹی کمشنر نگر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نگر اور علاقہ مجسٹریٹس کی کاروائیاں: درجنوں دکانیں سیل
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

نگر ( اوصاف نیوز)ڈپٹی کمشنر نگر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نگر اور علاقہ مجسٹریٹس کی کاروائیاں: درجنوں دکانیں سیل، ہزاروں روپوں کے جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر نگر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نگر اور علاقہ مجسٹریٹس نے بغیر پرمٹ کے پٹرول اور ڈیزل کاکاوبار کرنے والے مختلف دکانداروں کے خلاف کاروائی کی اور اسکے نتیجے میں بغیر پرمٹ کے چلنے والی درجنوں دکانوں کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد پرمٹ کی شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر نگر نے مختلف دکانوں پر پٹرول اور ڈیزل کا کاروبار کرنے پر پابندی عائد کی تھی اور صرف دور درازکے علاقوں میں انتطامیہ کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد کاروبار کی اجازت دی تھی اور آج ایسے غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اختتام پر ان کے خلاف کاروئی کی گئی ہے جسکے نتیجے میں درجنوں غیر قانونی طور پر چلنے والی دکانیں سیل کر سی گئی ہیں۔ عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقوں میں انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے کہ اس اقدام سے کسی بھی پیش آمدہ بڑے حادثے کا تدارک ممکن ہو سکے گا اوربھر پور طور پر انتظامیہ کے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved