حکومت کنٹیجنٹ ملازمین کا مسئلہ حل کرے ورنہ اسمبلی فلور پر معاملہ اٹھائینگے،جاوید حسین
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی جاوید حسین کیٹیجٹ ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے اتحاد چوک میں ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ملازم کش پالسیوں کی وجہ سے غریب ملازمین دھرنا دینے پر مجبور ہیں ایک دھرنا ابھی ٹلا نہیں تھا کہ حکومت کے ستاے ہوئے ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے اس سردی کے موسم میں دھرنا دینے پر مجبور ہیں ۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے لیکن میرٹ کی پامالی بھی یہی لوگ کرتے ہیں ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر حفیظ الرحمن اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔صوبائی حکومت این ٹی ایس کے نام پر میرٹ کی بات کرتے تھے صوبائی حکومت کی میرٹ کا پول میں نے اسمبلی کے اجلاس میں کھول تھا کہ کمشنر نے اپنے افراد کو این ٹی ایس کے زریعے بھرتی کروایا پیپلز پارٹی کنٹیجٹ ملازمین کے بارے میں اصولی موقف یہ رکھتی ہے کہ عارضی ملازمین کو جس طرح پیپلز پارٹی نے اپنے دورہ حکومت میں مستقل کیا تھا

اسی طرح انہیں بھی صوبائی حکومت مستقل کرے۔آئیندہ اسمبلی اجلاس تک اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہو تو اسمبلی کے سیشن میں عارضی ملازمین کے حق میں آواز بلند کرے گے انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت کے کیٹیجٹ ملازمین کے حوالئے سے حکومتی پالیسی پہلے بھی مسترد کی تھی آج بھی اس کو مسترد کرتے ہیں ۔اب تک حکومتی ارکین کا یہاں آکر ملازمین کے ساتھ مزاکرت نہ کرنا ڈکیٹر کی علامت ہے انھوں نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم اس دھرنے کے ملازمین کے مسلے کو حل کروانے کے کئے چیف سیکریڑی گلگت بلتستان اور فورس کمانڈرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹیکس کے مسلے کی طرح اس مسلے کا بھی حل نکالیں انھوں نے عوامی ایکشن کمیٹی ، انجمن تاجران اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اپیل کی کہ وہ اس دھرنے میں آکر غریب ملازمین کے ساتھ کھڑے ہو تاکہ اس کا حل نکالیں انھوں نے اس موقع پر قصور میں پیش آنے والے واقع کی بھی مذمت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومتوں میں ایسا ہی ہوتا ہے قصور کے واقعے پر عوام نے پر امن احتجاج کیا تو ان پر گولیاں برسائی گئی اس واقعے کی ہم مزمت کرتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved