گلگت،اسلحے کی نوک پر ڈکیتی کی کوشش ناکام ، بیکری مالک کی مزاحمت پربھتہ خور فرار
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) گلگت نسیم سینما چوک سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں اسلحے کی نوک پر ڈکیتی کی کوشش ناکام ، مشہ بروم بیکری مالک کی مزاحمت پر بھٹۃ خوروں کی فائرنگ ، تیل ختم ہونے کے باعث موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے موٹر کو اپنی تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، بھتہ خوروں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرکے اصل حقائق میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا ، پولیس کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت شہر کا مشہور کاروباری مرکز نسیم سینما چوک کے سامنے مشہ بروم بیکری جو کہ رینجرز چوکی کے دس قدم کے پاس ہے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو رات نو بجے کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل نقاب پوش مشہ بروم بیکری کے اندر گھس گئے اور اسلحے کی نوک پر ڈکیتی کی کوشش کر دی بر وقت بیکری مالک کی مزاحمت پر بھتہ خور بھاگنے کی کوشش کئے ہاتھا پائی کے بعد بیکری مالک نے تیس بور پستول بھی چھین لی

،جس پر دوسرے نقاب پوش نے ہوائی فائرنگ شروع کر دیا ور موٹر سائیکل لیکر فرار ہونے کی کوشش کی ، موٹر سائیکل کا تیل ختم ہونے کے باعث بھتہ خروں نے مزید فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے پندرہ منٹ تک بھتہ خوروں کے ساتھ بیکری مالک کا بھگڑا مگر ساتھ چوکی میں موجود رینجرز اہلکار تماشائی کا کردار اد اکرتے رہے سٹٰ پولیس موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لیکر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او سٹی تھانہ گلگت سید مرتضیٰ حسین نے اوصاف کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزان پولیس کے نرغے میں ہیں چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے اصل حقائق میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved