حفیظ بیوروکریسی کیساتھ مل کر غریب ملازمین کیخلاف سازش کررہے ہیں،اپوزیشن لیڈر
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( محمد ذاکر سے ) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) شفیع خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان انصاف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں ، حفیظ بیوروکریسی کیساتھ مل کر غریب ملازمین کے خلاف سازش کررہے ہیں محکمہ تعمیرات ملازمین کیلئے الگ قانون اور دیگر محکموں کے کنٹیجنٹ ملازمین کیلئے الگ قانون رکھنا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر اپوزیشن بھی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی تو فیصلے اسمبلی کے بجاے اتحاد چوک میں ہونگے ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہ وزیر اعلیٰ نے ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012میں بھی فراڈ کیا اب منرلز پالیسی 2016میں بھی اندرون خانہ چور دروازوں سے وفاق کو خوش کرنے کی سازش کررہے ہیں

اگر اسطرح سے حفیظ شہر بننے کی کوشش کئے تو وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہٹایا جا سکتا ہے تو حفیظ کو وزیر اعلیٰ شپ سے ہٹانا کیوں مشکل ہے ۔ انہوں کنٹیجنٹ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں مستقلی غریب ملازمین کا حق ہے چیف سیکریٹری فوری نوٹس لیں اور فی الفور تمام کنٹ ؁جنٹ ملازمین کو ریگولر کر نے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ورنہ اپوزیشن ممبران عوام کے حق میں دھرنوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہونگے لیگی غریب لوگوں پر ظلم کرنے سے اجتناب کریں ورنہ غریب لوگوں کی بددعاؤں سے حکمران تباہ و برباد ہونگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved