مسلم لیگ ن عوامی جماعت نہیں ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے،جاوید حسین
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) پیپلزپارٹی کے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت نہیں ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے کرپشن ختم کرنے کے نام پر آرگنائزڈ کرپشن کررہی ہے گڈگورننس کے نام پر کچن کیبینٹ کے بندے ڈیل کررہے ہیں این ٹی ایس ٹیسٹ میں کمشنر سبطین احمد کے بائیس بندوں کو چوردروازے سے بھرتی کیا گیا ہے NTSمیں ماہرانہ انداز میں کرپشن کی گئی میرٹ کا نعرہ لگانے ولی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں سرکاری محکموں میں چوردروازے سے بھرتیاں ہوریہ ہیں کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو فارغ کرکے من پسندوں کو ایڈجسٹ کرنا چاہتی ہے کنٹیجنٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے پیسے نہیں ہے تو مشیروں اور وزیرو ں کی غیر ضروری فوج فارغ کرکے وہ رقم یہاں خرچ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اتحاد چوک میں جاری عارضی ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن ختم کرنے کے نام پر آرگنائزڈ کرپشن کررہی ہے این ٹی ایس ٹیسٹ میں چالیس بندوں سے پیسے لیکر بھرتی کیا گیا ہے سبطین کے بائیس بندے بھرتی ہوئے ہیں کیا یہ سب میرٹ پر آئے ہیں ۔

اس کرپشن میں وزیراعلیٰ کچن کیبینیٹ ملوث ہے پانامہ کے ڈاکوؤں پر کوئی اعتبار نہیں ہے غریب ملازمین کو فارغ کرکے اپنے چہیتوں کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹ انٹرویو کا ڈھونگ رچاکر اپنے من پسندوں کو ایڈجسٹ کرناچاہتی ہے آج ایک ایل ڈی سی کے لئے بی اور ایم اے کے ڈگری ہولڈرز امیدوار آئیں گے جبکہ آج سے دس پندرہ سال قبل بھرتی ہونے والا میٹرک اور ایف اے تھا انہوں نے آرمی چیف فورس کمانڈر اور چیف سیکریٹری سے اپیل کی کہ وہ زاتی دلچسپی لیکر غریب ملازمین کو ایک دفعہ ریگولر کرے آئندہ عارضی بھرتیوں پر پابندی عائد کریں غریب ملازمین کو قلم کے ایک جنبش سے فارغ کرنا زیادتی ہوگی جن کی عمر بھی زیادہ ہوگئی ہے اور ملازمت کا دورانیہ بھی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved