سکردو،ضلع میں ترجیحی بنیادوں پر رکھی گئی سکیموں کو ہر حال میں جون ،۸۱۰۲ تک مکمل کیے جائیں گے
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

سکردو(اوصاف نیوز)ضلع میں ترجیحی بنیادوں پر رکھی گئی سکیموں کو ہر حال میں جون ،۸۱۰۲ تک مکمل کیے جائیں گے ۔سائٹ سلکشن اور دیگر امور کو پندرہ مارچ سے قبل مکمل کیا جائے اور اور وسط مارچ سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں سے متعلق کوئی بھی مسلہ درپیش ہونے کی صورت میں اپنے اپنے ڈپارٹمنٹس کے ہیڈز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سے بھی رجوع کیا جائے تاکہ مارچ تک تمام دستاویز ی امور کو مکمل کیا جائے گا ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے آج سکردو میں ترقیاتی کاموں سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات، تعلیم ، صحت، لائیوسٹاک،سیاحت ،ماہی پروری ، زراعت،اکسائز و ٹیکشیشن اور خوراک کے آفیسروں اور نمائندوں نے اپنے اپنے متعلقہ محکمہ جات کی ترقیاتی سکیموں اور دیگر امور کے حوالے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنیگ میں پرانی اور رواں سال کی نئی سکیموں کی تفصیلات بیان کی گئی ۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کی ترقیاتی سیکموں کی اب تک کی پروگراس کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کی ٹارگٹ سکیموں کو ہر حال میں جون،۸۱۰۲ سے قبل مکمل کی جائینگی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ترقیاتی سکیوں میں اکثر سکیمیں مقررہ مدت سے قبل مکمل کی گئی ہیں۔اجلاس میں چند ایسی سکیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ ان میں عوامی سطح پر تنازات کے باعث مقرر وقت میں مکمل نہیں ہو پارہی ہیں ۔ ان سکیوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی نمائیندوں کے تعاون سے ان سکیوں کے بارے میں جلد فیصلہ کرکے کام شروع کرنے کی سبیل کی جائے گی ۔ ترقیاتی سکیموں میں جوڈیشل کے اداروں کے دفاتر اور رہائشی مکانات ، نئے پرائمری سکولوں ، مڈل سکولو ں کی اپ گریڈیشن ، سٹرکوں کی ری کارپیٹنگ ، سرکاری دفاتر و ریائشی مکانات مراکز صحت گندم کے ڈپو اور دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے ایکسپر س وے اور بائے پاس وے کے بڑے منصوبوں کے لیے بھی رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں رقومات مختص کی گئی ہیں ۔ ان منصوبوں کی دیگر دفتری معملات اور انتطامی منظوری کے بعد سیزن میں کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے بلتستان میں بلخصو ص ضلع سکردو میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا جار ہا ہے ۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کی معاشی ترقی میں زبردست اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتال سکردوکے توسیع منصوبے پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں تمام ضلعی محکمہ جات کے آفیسروں نے ان کے محکموں سے متعلق کاموں میں حائل مشکالات کے بارے میں بھی تذکرہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سیاحت کے متعدد منصوبوں کے تکمیل سے علاقے میں سپورٹس کو ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔اجلاس میں محکمہ تعمیرات کے اگزیکٹیو انجینئر نے ضلع بھر کی نئی اور پرانی سکیموں کی مجموعی صورت حال اور اب تک کی پروگراس کے حوالے سے تفصیلات بیان کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے محکمہ جات کے آفیسروں کو بتایا کہ ضلعی سطح پر محکمہ جات کوامور کی بجاآوری میں حائل تمام مشکلات کو ہر ممکن طریقے سے دور کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ضلعی ہیڈز کو بھی بتایا ہے کہ ان کے اداروں سے متلق ترقیاتی کاموں کا متعلقہ ہیڈ خود بھی جائزہ لیں اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق متعلقہ محکمہ تعمیرات سے بھی میٹنگ کرکے تمام دفتری کاموں کو مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریڑی گلگت بلتستان کی واضع ہدایات ہیں کہ ترقیاتی کام بغیر کسی رکاوٹ کے ٹائم فریم کے مطابق مکمل کی جائیں۔ تاکہ ان سکیموں سے عوام الناس کو برقت فائد ہ حاصل ہو


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved