کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے ،ذوالفقار علی
  11  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)پیپلزپارٹی گلگت ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات و سابقہ امیدوار قانون ساز اسمبلی ذولفقار علی مراد نے کہا ہے کہ کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے ،یہ ن لیگ کی ناکام حکومت لوگوں کے پاس جو روز گار ہے اس کو بھی چھینے کے درپے ہے ،ابھی خبریں مل رہی ہیں کہ سرکاری ملازمین کے پینشن کا بھی خاتمہ کیا جائے گا ،یہ صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے اور اپنے مراعات کے خاطر غریب لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینے کے پیچھے لگی ہوئی ہے ۔بدھ کے روز انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مشیر اطلاعات شمس میر یونیورسٹی اور جی بی انوسمنٹ بورڈ ان فٹ ہونے کے بعد حکومت میں اپنی تنخواہ حلال کرنے کیلئے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ملازمین کو دلاسہ دینے کے بجائے

کنٹیجنٹ ملازمین کیلئے فل وقت کوئی آسامی موجود نہیں کہہ کرغریب ملازمینجلتے پر نمک چھڑکارہے ہیں اور ان پر ظلم کے پہاڑ کھڑا کررہے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے دور میں کہیں کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو ریگولر کیا گیا اور جو بقیہ تھے ان کو باقائدہ تنخواہیں دی جاتی تھی جبکہ ن لیگ کے دور میں ان کے وزیراعلیٰ ،وزراء سے لے کر مشیروں نے بیک ڈیٹس پر کنٹیجٹ کے بنیاد پر ملازمین کو بھرتی کروایا ہے جن کو اب ریگولر کرنے کے بجائے ان کے خلاف غلط بیانی کررہے ہیں۔صوبائی حکومت ہارٹ اینڈ کولڈ کے نام پر کٹوتی کرتی ہے تو کبھی کسی اور شکل میں کٹوتیاں کرکے ان پیسوں سے صوبائی حکومت مشیروں اور کورارڈینیٹرز کے فوس کو بڑھارہی ہے ،اگر صوبائی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہے تو وہ اپنے وزیروں ،مشیروں اور کوارڈینیٹرز کے فوج کو کم کرے اور ان کے مرعات اور تنخواہوں کے پیسوں سے ان ملازمین کے مسائل حل کرے ۔ذولفقار علی مراد نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر زور دے ہر گند کو پیپلزپارٹی کے اپر ڈال کر منہ چھپانے کی ناکام کوشش نہ کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved