گلگت ،کینسر ہسپتال مکمل ہونے کے بعد حفیظ الرحمن پر تنقید کرنیوالے ذہنی مریضوں کیلئے بھی ہسپتال بنایا جائیگا
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) کینسر ہسپتال مکمل ہونے کے بعد حفیظ الرحمن پر تنقید کرنیوالے ذہنی مریضوں کیلئے بھی ہسپتال بنایا جائیگا ۔ ہمارے خلاف بلا وجہ تنقید کرنے والوں کو تنقید کرنے کے علاقہ کچھ نہیں آتا ہے ، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان ہیک مٹ چکا ہے ، پی ٹی آئی بھی گلگت بلتستان میں آٹے میں نمک کے برابر ہے اپنے دور حکومت میں نوکریوں کو فروخت کرنے والا ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنے والا

پی پی پی آج کس منہ سے ہماری حکومت پر تنقید کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما قاری رحیم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کینسر ہسپتال مکمل ہونے کے بعد ہمارے اوپر تنقید کرنے والے بھی ہمارے ساتھ شامل ہونگے ۔ مسلم لیگ کے دو حکومت کے تین سالوں میں جتنا کام ہوا ہے اتنا تو گلگت بلتستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ہے ۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے ہر کام اور ملازمت میرٹ پر دی جاتی ہے اور غریب کو اس کا حق مل رہا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved