سرکاری اداروں میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات انجام دینے والے کنٹیجنٹ ملازمے کو غیر مشروط طور پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے،شرافت حسین
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) جنرل سیکریٹری پی پی پی سٹی شرافت حسین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات انجام دینے والے کنٹیجنٹ ملازمے کو غیر مشروط طور پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے ۔ اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنا ان غریب ملازمین کا بنیادی حق ہے ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے ۔

ایسی صورحال میں بجائے لوگوں کو روزگار دینے کے پہلے سے ہی روزگار کرنے والے غریب ملازمین کو ملازمتوں سے باہر کرنے کی سازش عوام کسی طور پر بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت مختلف حیلے بہانوں سے ان ملازمین کو تنگ کررہی ہے اور اس آڑ میں اپنے من پسند لوگوں کو کھپانا چاہتی ہے ۔ شرافت حسین نے خبردار کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور تمام سرکاری اداروں میں گریڈ ون سے پندرہ تک گزشتہ کئی عرصے سے خدمات سر انجام دینے والے ملازمین پر مستقل کیا ائے بصورت دیگر ملازمین کے احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہوگی تب حکومت کیلئے حالات پر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائیگا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved