کلچرل ہال بنانیکا اعلان ڈھونگ ،حکومت نے فنکاروں کیلئے کچھ نہیں کیا، امتیاز حسین شہکی
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( سٹی رپورٹر) گلگت آرٹس اینڈ کلچر ل کونسل کے صدر امتیاز حسین شہکی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے فنکاروں کیلئے کچھ نہیں کیا ، اقتدار سے پہلے جی بی حکومت نے ایک کلچرل ہال بنانے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے کلچر کو فروغ دینے میں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کئے ہیں آج ملکی اور

غیر ملکی سطح پر جی بی کا نام روشن ہوا ہے اور گلگت بلتستان کا کلچر متعارف کرانے میں جی بی کے فنکاروں کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کا ہمارے ساتھ تعاون ہوا تو ہم مزید اقدامات اٹھائیں گے اور جی بی کا نام روشن کرینگے ۔ انہوں نے آخر میں مجید احمد کا نیا شینا ویڈیو گانا ریلیز ہونے پر انہیں مبارک باد دی اور انکی گلوکاری کو خوب سراہا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved