موجودہ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس فورس کو حقیقی معنوں میں پولیس فورس بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،نظرب خان
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) سابق ایس ایس پی نظرب خان ( تمغہ شجاعت ) و پانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ موجودہ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس فورس کو حقیقی معنوں میں پولیس فورس بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ لسانی ، مذہبی اور علاقائی تعصبات میں بٹی ہوئی فورس کو ایک منظم فورس بنانا نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور تھا ۔ لیکن آئی جی پی نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیں کہ جن کے بدولت عوام جو پہلے پولیس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے آج بھر پور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ۔ نظرب خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں پولیس فورس میں نظم و ضبط نہ ہونے اور چند کالی بھیڑوں کی سازشوں کے باعث لسانی ، مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر بٹی ہوئی تھی اور ادارے میں ہر کام انہی بنیادوں پر ہو رہا تھا ۔ پولیس فورس کی تقسیم نے پورے خطے کو عدم تحفظ سے دوچار کرکے رکھ دیا تھا اور لوگ عدم تحفظ کا شکار تھے ، خطہ کئی دہائیوں تک آگ و خون کی آگ سے کھیلتا رہا سینکڑوں بیگناہ افراد اس افرا تفری کا شکار ہو ئے لیکن پولیس کے کسی بھی سربراہ نے اس محکمے کو ان عیبوں سے پاک کرنیکی کوشش نہیں کی لیکن موجودہ آئی جی پی کی کوششوں سے صورتحال میں بہتری آرہی ہے

۔ پولیس فورس اور عوام کی کوششوں سے علاقہ ایک دفعہ پر امن گہوارہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر پولیس نے جسطرح حفاظتی اقدامات اٹھائے وہ قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اور گردونواح سے ہزاروں خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر دیدار کی غرض سے ہنزہ اور غذر گئے اس دوران پولیس اور عوام نے جس طرح اسماعیلی برادری کے املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا اور اس دوران کہیں سے بھی چوری یا ڈکیتی کی کوئی واردات کی اطلاع بھی نہیں ملی ہے ۔ نظرب خان نے آخر میں کہا کہ آئی جی گلگت بلتستان پولیس فورس کو مزید مستحکم کرنے ا ور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔ انہوں نے توقع کا بھی اظہار کیا کہ ادارے میں اب بھی چند کالی بھیڑیں فورس کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور اب بھی علاقائی ، مذہبی اور لسانی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں ان کالی بھیڑوں کو فورس سے نکال دیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved