ماضی کے کرپٹ سیکریٹریوں نے کرپشن کی انتہا کرکے محکمہ جنگلات کا بھی بیڑا غرق کر دیا تھا،محمد عمران وکیل
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( محمد ذاکر وقائع نگار خصوصی ) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ ماضی کے کرپٹ سیکریٹریوں نے کرپشن کی انتہا کرکے محکمہ جنگلات کا بھی بیڑا غرق کر دیا تھا جسکے باعث حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ جنگلات سے کرپشن کا ہ کرنا میرے لئے سب سے بڑا چیلنج تھا ، مگر جب سے سیکریٹری سجاد حیدر نے محکمے کا چارج سنبھالا اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر محخمہ جنگلات کو فعال اور مثالی ادارہ بنا دیا ہے آج فخر کے ساتھ عوام کے سامنے جا سکتا ہوں توقع رکھتا ہوں کہ نئے سیکریٹری آصف اللہ خان اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ جنگلات کو مزید فعال ادارہ بنائیں گے کیونکہ قابل اور ایماندار سیکریٹری ادارے کیلئے مضبوط معیشت کی ریڑھ کے ہڑی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے مقامی ہوٹل میں سیکریٹری جنگلات سجاد حیدر کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو بھی نیلام کرکے دکھ دیا تھا جنکے کرتوتوں کے باعث عوام نے 2015کے الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے آج وہی کرپٹ لوگ مسلم لیگ ن حکومت پر الزام تراشی کررہے ہیں جو قیامت کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تانگیر کے عوام نے سابق حکومت کے اتحادیوں کو مسترد کرکے مجھے مینڈیٹ دیا ہے تانگیر کی تعمیر و تری میرے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے میں اپنے رمحوم بھائی محمد وکیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیامر کے عوام کے اعتماد پورا اترتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہر صورت یقینی بناؤنگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ جنگلات کو تگڑا سیکریٹری دیا تھا ، آج وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں کی نسبت سیکریٹری آصف اللہ کو محکمہ جنگلات میں سب سے بڑا اور تگڑا سیکریٹری تعینات کیا ہے کیوکہ قابل اور ایماندار سیکریٹری محکمے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ سیکریٹری ذراعت سجاد حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

صوبائی حکومت نے محکمہ جنگلات ورکنگ پلان تیار کر لیا ہے ، سرکاری ملازمت میں آنا اور جانا بڑی بات نہیں مگر مشکل حالات میں محدود وسائل کے بااجود محکمہ جنگلات کو کنٹیجنٹ ملازمین کے فعال کیا گیا تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے دو سو سے زائد بھرتیوں کی منظوری دی ہے محکمہ جنگلات کو ورکنگ پلان کے تحت مزید فعال ادارہ بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف اللہ کسی بڑے بلا کا نام نہیں بلکہ ایک ایماندار ، قابل اور نڈر آفیسر کا نام ہے جنکی قابلیت ہی انکی پہچان ہے ۔ سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات آصف اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت صرف تنخواہ اور مراعات لینے کا نام نہیں بلکہ سرکاری ملازمت غریب عوام کی خدمت کرنے کا ام ہے ، غریبوں کی خدمت کرا عبادت اور فخر سمجھتا ہوں سرکاری ملامزت میں ایسا کام کیا جائے مستقبل میں قوم یاد رکھے ۔ انہوں نے کہا ہک محکمہ جنگلات کے ملازمین میرے لئے فیملی ممبر کی حیثیت رکھتے ہیں ، ملازمین اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں محکمہ جنگلات کو فعال اور مضبوط ادارہ بناؤں گا ۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلات گلگت ڈویژن ولایت نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سجاد حیدر قابل اور نہایت ایماندار آفیسر ہیں انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی توقع رکھتے ہیں کہ سیکریٹری جنگلات آصف اللہ بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ جنگلات کی فعالیت اور ملازمین کے فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved